کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی صورت کسی کیلئے خالی نہیں چوڑینگے اور مسلم لیگ(ن) کو حسب سابق کسی کے خواہش پر قربانی کا بکرا نہیں بننے دینگے آئند ہ صوبے کے ہر فیصلے یہاں باہمی مشاورت سے صوبے میں ہونگے کسی کو سیاسی بدمعاشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی شخص کو چمچہ گیری اور شخصی صفیوں اور پارٹی کے مفادات کو دوسرے کو اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی اس بار بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے حقیقی ورکروں کو آگے لایا جائے گا چاہیے جو بھی ہو اور اگر پارٹی کے ورکروں کو قربانی کا بکرا بنانے کی پھر کوشش کی گئی تو پھر پارٹی صوبے سے ختم ہوجائے گی کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت باپ کو اس وقت پی ڈی ایم مکمل شامل اور سپورٹ کررہی ہے صرف مسلم لیگ(ن) کا کوئی ممبر نہ ہونے کی وجہ سے محروم ہے اس صورتحال میں اس منافقانہ طرزسیاست کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو فوری اس منافقانہ طرز کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کے بیانیہ کا ساتھ دیا جائے ۔