بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر کسانوں کی رکاوٹیں توڑ کر دارالحکومت میں ٹریکٹر پریڈ

0 139

دلی : بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر کسان رکاوٹیں توڑ کر شہر میں داخل ہو گئے، وقت سے پہلے ہی ٹریکٹر پریڈ شروع کر دی۔ پولیس سے جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

مودی سرکار کیلئے نام نہاد یوم ِ جمہوریہ منانا مشکل ہو گیا، کسان رکاوٹیں توڑ کرٹریکٹرز کے ساتھ دلی میں داخل ہو گئے اور بھارتی فوج کی پریڈ سے پہلے ہی پریڈ شروع کر دی۔

ہریانہ ،راجستھان ،پنجاب ، یوپی سمیت کئی ریاستوں سے قافلوں کی دارالحکومت آمد جاری ہے، حکومت نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں لیکن کاشتکار کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لا رہے، مظاہرین نے مودی سرکار کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ کسان زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ پر قائم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.