کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی کے معاملہ پرلڑکی کے والد اورچچا نے لڑکے کے گھر میں گھس کرمار پیٹ کی اور لڑکے کے والد کی انگلی دانتوں سے کاٹ کرہاتھ سے الگ کردی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور چچا کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 گلشن ضیا میں پسند کی شادی کے معاملے پر لڑکی کے والد اورچچا نے لڑکے کے گھر میں گھس کرمار پیٹ کی اورلڑکے کی والدہ کوبالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئےجبکہ لڑکی کے والد نے لڑکے کے والد محمد حسین عرف بھولوں کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی اپنے دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے الگ کردی۔