یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی

یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی
ماسکو(پی پی آ ئی)اقوام متحدہ میں یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی۔سلامتی کونسل میں بحث کے بعد روس نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں یوکرین میں روسی حملے کی مذمت کی گئی تھی۔امریکہ سمیت 11 ممبران نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ انڈیا، چین اور متحدہ عرب امارات نے ووٹ نہیں دیا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔قرار داد میں یوکرین سے روسی فوجی انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس قرارداد کا ناکام ہونا طے تھا کیونکہ روس اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہے۔یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ کے خلاف قائم ہوا تھا، آج وہ مقصد حاصل نہیں ہو سکا جو ہونا چاہے تھا۔دوسری جانب یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے زیادہ تیزی اور طاقت کا مظاہرہ کرے،یورپ روسی جارحیت روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.