اپوزیشن نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
لاہو”وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماں نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، اپوزیشن صرف اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں، جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن کو علم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں، اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے، نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کیلئے 100 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا لیٹر دیا۔شیخ رشید نے فنڈز کے اجرا پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرتا دیکھ رہا ہوں، یہ راتیں، یہ ملاقاتیں، یہ باتیں اور کھانے سب ڈرامہ ہے، تحریک عدم اعتماد ہوگی یا نہیں کچھ پتہ نہیں، سیاست میں خرید و فروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جا رہی ہے، امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بکا مال کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے، ضمیر فروش کی پاکستان میں کوئی عزت نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید و فروخت جاری ہے، نواز شریف نے خرید و فروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی، خرید و فروخت کا بازار سجانے والے سن لیں عمران خان ترپ کا پتا کھیلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.