وزیراعظم عمران خان مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے
اسلام آباد: نجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی ، تاہم وفاقی وزرا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمت پر اختلاف کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے وفاقی کابینہ میں ہی گہرا اختلاف رائے پایا جارہا ہے ، پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی تھی تاہم وفاقی وزرا نے اپنے مقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گذشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم اسپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے، اور وزیراعظم مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر حکومت مزید بوجھ ڈال رہی ہے جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔ اس بات کے امکانات ہیں کی پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 169 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔