کوئٹہ: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے ہسپتال میں نیسی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر غلام سرور،ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر محبوب قمبرانی، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ،ایڈمن آفیسر قادر ساتکزئی، انچارج سی سی ٹی وی محمد سبحان اور ڈاریکٹر جی سی ایس طارق موجود تھے۔اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیاہے۔سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں10سیکرنیں نصب کی گی ہیں جن میں55 انچ کی چار ، 40انچ کی تین اور 32 انچ کی تین سکرینیں لگائی گئی ہیں۔ جس سے ہسپتال میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کنٹرول 24/7 کام کرے گاجسے ہسپتال کی سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔