رومانوی کرداروں کیلئے بوڑھا ہوچکا ہوں:شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ رومانوی فلمیں کرنے کے لیے بہت بوڑھے ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انڈسٹری میں تین دہائیاں مکمل کرنے کی خوشی میں انہوں نے پہلی بار انسٹاگرام پر لائیو سیشن بھی کیا جس میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اب راہول جیسے رومانوی کردار کیوں نہیں کرتے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ میں عجیب نہیں لگنا چاہتا لیکن مجھے نہیں معلوم کہ آخری فلم کون سی تھی جس میں میں نے راہول کا کردار ادا کیا تھا، میں ایک پیشہ ور اداکار ہوں اس لیے مجھے بہت سارے کردار ملتے ہیں، میں صرف اتنی ہی ترقی کرنے کی کوشش کرتا ہوں جتنی میں کر سکتا ہوں اور جو کچھ میں کرتا ہوں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ میں اب رومانوی فلمیں کرنے کے لیے بہت بوڑھا ہو چکا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.