راولپنڈی :مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے امیر ممتاز عرف موٹا پہلوان کو ہلاک کردیا۔
مستونگ کے علاقے کانک میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن کیاگیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
ہلاک دہشتگردممتازعرف موٹا پہلوان کالعدم تنظیم داعش کاامیرتھا،ممتازکیخلاف سینکڑوں افرادکے قتل کےدرجنوں مقدمات درج ہیں۔
دہشتگرد ممتا سانحہ مستونگ حملے میں بھی ملوث تھا،حملے میں سراج رائیسانی سمیت 170 افراد شہید اور 200 زخمی ہوئے تھے۔
دہشتگرداورسیکیورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ3گھنٹےجاری رہا جبکہ حکومت نےدہشتگرد ممتازکے سرکی قیمت50لاکھ روپے مقررکررکھی تھی۔
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیوسالی میں آپریشن کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسزنےآپریشن کےدوران ہتھیاراورگولیاں قبضےمیں لےلیں۔