لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جواب داخل کرنے کی استدعا منظور کرلی
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے ملکی قرضوں کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جواب داخل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملکی آمدن کے ساٹھ فیصد سے زائد قرضے لئے گئے، حکومت جان بوجھ کر مکمل تفصیلات فراہم نہیں کر رہی اور سارا معاملہ چھپایا جا رہا ہے، اگر حکومت قرضے نہیں لیگی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، حکومت مقرر کردہ ساٹھ فیصد سے زیادہ قرضے حاصل کر چکی جسے عدالت سے چھپانا چاہتی ہے، زبانی جواب کی بجائے عدالت تحریری جواب عدالت طلب کرے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا قرضوں کی پالیسی کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا جانا ریاست کی ذمہ داری ہے، زیادہ قرضے لینے کی وجہ سے ملکی معیشت ڈانواں ڈول ہے، زیادہ قرضوں کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، عدالت قرضوں کی آج تک کی مکمل تفصیلات عدالت پیش کرنے کا حکم دے۔