اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی ویڑن کی57ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ1961 میں ایک ٹینٹ میں اس ادارے کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ 1961 میں سید واجد علی نے انجینئر عبیداللہ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی کھڑا کرنے کا ٹاسک دیا صدر ایوب کو یہ آئیڈیا اتنابھایا کہ انھوں نے اسے حکومت کی زیر سرپرستی لے لیا ،ریڈیو پاکستان میں ایک ٹینٹ میں عبیداللہ اور ان کی ٹیم نے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔