موقع ملا تو پورے ملک کے مدارس بند کر دیں گےگھوراج سنگھ

مسلمانوں کے مدارس دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں: مودی وزیر کی ہرزہ سرائی
نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر رگھوراج سنگھ نے مدارس کے خلاف ہرزہ سرا ئی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مدارس دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، جہاں انہیں تربیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو پورے ملک کے مدارس بند کر دیں گے کیونکہ مدرسے سے نکلنے والا دہشت گرد بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے اتر پردیش میں 250 مدارس تھے اور آج 22,000 سے زیادہ مدارس قائم ہو چکے ہیں۔ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت ان مدارس کو تباہ کرے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ کیرالہ حکومت کو تحلیل کر کے وہاں فوری طور پر صدر راج نافذ کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.