اعلیٰ عہدوں پر قادیانیوں کی تعیناتی اسلام آئین سے غداری ہے: علامہ ممتاز اعوان
لاہور: ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے سکہ بند قادیانی خدا بخش نتھوکہ ڈی جی ایف آئی اے جو مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 6جنوری 2022کو رٹائرڈ ہو رہا ہے کو دوبارہ نئے ایگری منٹ کے تحت ایڈوائزر ایف آئی اے تعینات کرنے کے حکومتی بدترین قادیانیت نواز اقدام پر سخت احتجاج کیا ہے مرکزی ناظم اعلیٰ ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ قادیانی اسلام و پاکستان دونوں کے غدار ہیں ان کی اعلیٰ ملکی عہدوں پر تعیناتی اسلام و پاکستان سے سراسر غداری ہے جسے قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتیمام 29دسمبر کو لاہور پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی جائے گی اور حکومت کی بدترین قادیانیت نوازی کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کیا جائے گا۔نیز علامہ ممتاز اعوان نے مزید بتایا ہے کہ 29دسمبر کو مجلس احرار اسلام کے 92یوم تاسیس کے موقع پر ایوان احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب میں بھی بھرپور شرکت کی جائے گی۔ #/s#