شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نوازشریف بھی آ جائیں:شیخ رشید
کرا چی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نوازشریف بھی آ جائیں،کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے لیکن وہ بالکل صحت مند ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ نوازشریف نے پاکستان آنا ہے تو اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، انہوں نے اداروں کیخلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، نوازشریف صحت مند ہیں کیونکہ کہیں سے علاج تو کرایا نہیں، نوازشریف بیماری کابہانہ کرکے بیرون ملک گئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم پر قتل و غارت کے سنگین مقدمات ہیں اور ان سے کسی قسم کی بات نہیں ہو سکتی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طالبان کی مدد کیلئے پوری دنیا کو پاکستان مدعو کیا، طالبان نے یقین دہائی کرائی ان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست نہیں، بالواسطہ رابطے ہیں۔