بھارت :ایک مسلمان شخص کے قتل کے بعد کشیدگی،دفعہ 144 نافذ

نئی دہلی:بھارتی ریاست کرناٹک میں منگلوروشہر کے علاقے کرشنا پورہ میں ہندوتوا گینگ کی جانب سے ایک مسلمان شخص کو چاقو گھونپ کر قتل کرنے کے بعدریاست کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ہندوتوا گینگ کی جانب سے جلیل نامی مسلمان شخص کو چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے بعدشہر میںدفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 48 گھنٹے کے لیے پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ جلیل پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی دکان کے سامنے کھڑا تھا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ کرنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ جلیل کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، اب لاش کو مزید کارروائیوں کے لیے اے جے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔منگلورو سٹی پولیس کے کمشنر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے25دسمبرصبح 6بجے سے 27دسمبر صبح چھ بجے تک سورتھکل، باجپے، کاور اور پانمبور پولیس اسٹیشن کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.