بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد : مقبوضہ جموں کشمیر میں حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے،قابض بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں،بھارت ریاست نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے، بھارتی فورسز نے جموں وکشمیر میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے اوروہ اختلاف رائے کی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، بھا۔ انہوں نے کہا کہ9لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوںنے 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کرکے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بنادیا ہے۔ بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے کے باوجود مقبوضہ وادی کے عوام نے ہمیشہ غیر معمولی جرات،بہادری اورہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ سفاک بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں قتل و غارت روکنے اور تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر مجبور کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.