فرانس کا یوکرین کو مزید ہتھیار بھجوانے کا اعلان کردیا
کیف/پیرس:روس نے کیئو میں واقع شہر واسلکو میں موجود آئل ڈپو کو راکٹوں سے حملہ کر دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق تیل کے ڈپو پر حملے کے بعد کئیو کے شہریوں کو زہریلے دھوئیں کے متعلق حکام نے خبردار کیا ہے کہ جلنے والے ڈپو سے زہریلا دھواں اٹھ رہا ہے۔حکام نے رہائشیوں کو اپنی کھڑکیاں سختی سے بند کرنے کو کہا ہے۔مبینہ طور پر آئل ڈپو کی آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ہر جانب دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جا نب جرمنی اور نیدرلینڈ نے یوکرین کو ہتھیار بھجوانے کا اعلان کیا ہے اور اب فرانس نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو مزید فوجی مدد دے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملک کے صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرانس دفاعی ہتھیار اور ایندھن یوکرین بھجوائے گا۔یورپی یونین کاؤنسل کے صدر چارلس میچل نے ٹوئٹر پر کہاہے کہ یونین کے 27 ممبر ممالک یوکرین تک فوجی امداد پہنچانے کے لیے مدد کریں گے۔