مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے وزیر اعظم

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی: وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا۔

عمران خان نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں،ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا عوام کی حمایت سے جواب دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.