اسلام آ باد:جے یو آئی ف نے اسلام آباد میں سرینگرہائی وے کے ساتھ علاقے ایچ نائن میں میدان سجا لیا۔جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔ خیمے نصب کر دیئے گئے ہیں ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں قیادت کی جانب سے جلسہ گاہ میں تین دن پڑاؤ کا حکم دیا گیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کاآج بڑا جلسہ ہو گا جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن بھی شریک ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، حکومت کو صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے، ہم موجودہ حکومت کو غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز کہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزید ایک لمحے کی گنجائش نہیں دے سکتے۔ان کے سارے سہارے ٹوٹ چکے ہیں، ان کا کندھا اب خالی ہو چکا۔اب صرف استعفے کا راستہ ہے، گھر جاؤ ورنہ گھر بھجوائے جاؤ گے۔