بلوچستان،محکمہ جیل کے 20 ملازمین عرصہ دراز سے غیر حاضرہونے انکشاف

محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کے 20 ملازمین کے عرصہ دراز سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔بلوچستان کے محکمہ جیل کے حکام کے مطابق غیر حاضر ملازمین میں 15 وارڈنز، ایک اسٹور کیپر اور ایک نائب قاصد شامل ہیں۔
دیگر غیر حاضر ملازمین میں 2 میٹرن اور ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر بھی شامل ہیں جو عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں، ان کے علاوہ سینٹرل جیل خضدار کا ایک نائب قاصد 2021ء سے غیر حاضر ہے۔محکمہ جیل نے غیر حاضر عملے کو حتمی شو کاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق ایک ہفتے میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.