امریکا میں میکڈونلڈ کا برگر کھانے سے 75 افرادمتاثر، 22 ہسپتال منتقل

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے)نے کہا ہے کہ میکڈونلڈز کے کوارٹر پاؤنڈر ہیمبرگرز سے جُڑی بیماری ’ای کولی‘ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 49 سے بڑھ کر 75 ہو گئی ہے۔ روئٹرز کے مطابق صحت کے نگران ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ میکڈونلڈ کا برگر کھانے سے 22 افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان میں سے 2 افراد کو ہیمولٹک یوریمک سنڈروم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صحت خراب ہو جاتی ہے اور یہ گردے کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔

ای کولی زیرو ون 57 ایچ سیون کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک سنگین بیماری کا سبب بنتا ہے۔ خاص طور پر بوڑھوں، بچوں اور ان لوگوں کے لیے جن کا قوت مدافعت کمزور ہے۔میکڈونلڈز کاکہنا ہے کہ کے کوارٹر پاؤنڈ برگر کو کٹے ہوئی پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوارٹر پاؤنڈ میں استعمال ہونے والا پیاز ممکنہ طور پر اس بیماری کا ذریعہ ہے اور اسے ایک پی سپلائر نے فراہم کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ممکنہ طور پر پیاز میں ای کولی بیکٹیریا موجود ہو سکتا ہے جبکہ برگر میں استعمال ہونے والے بیف کے نمونوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.