کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں یکم مارچ بروز منگل دن 12بجے سے پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں یکم مارچ بروز منگل کوشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ادیان، اغبرگ،نوحصار، نکاتو، واسا، ایف سی، چشمہ اور ریگی فیڈرز سے دن 12بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی جبکہ یکم مارچ سے تین مارچ تک انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے سگار، محمد حسنی، غازی ون ، غازی ٹو، غازی تھری ، شیخ زید، شاہنواز، راڈر، کمیلا، انڈسٹریل، نیو میاں غنڈی، ایف جی ایس، انڈسٹریل، بولان،عاصم آبادسریاب گرڈ اسٹیشن کے جان محمد، نیو جان محمد، زرغون گرڈ اسٹیشن کے صاحبزادہ، بائی پاس، نواکلی بائی پاس، شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے خروٹ آباد، انٹر کنکر، واسا، جبل نور، ویسٹرن بائی پاس فیڈرز دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ،مری آباد گرڈ اسٹیشن کاسی ون، کاسی ٹو، سعیدآباد ، مری آبادن 1 بجے سے شام 4 بجے تک، سٹی گرڈ اسٹیشن کے جناح روڈ ، اولڈ سمنگلی، پی اے ایف، سٹی، انٹرکنکٹراور عالم خان فیڈروں س ے دن 12 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.