یوکرین کی روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجویز

بہت جلد ایک ریفرنڈم کا انعقاد  کیا جا سکتا ہے ،  لیونڈ پیسیشنک

  کیف : یوکرین کے مشرقی حصے کے ایک علیحدگی پسند رہنما نے کہا ہے کہ ان کا علاقہ روس کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم چاہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق  خود ساختہ لوہانسک پیپلز ری ریپبلک کے سربراہ لیونڈ پیسیشنک  نے   صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا  ان کا علاقہ بہت جلد ایک ریفرنڈم کا انعقاد کر سکتا ہے جس میں ووٹرز سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ اس علاقے کو روس کا حصہ بنانے کے حق میں ہیں۔روس 2014 میں پھوٹنے والی بدامنی کے بعد سے لوہانسک اور اس سے متصل ڈونیٹسک کے علاقوں میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ یوکرین پر حملے سے قبل 21 فروری کو ماسکو نے ان دونوں حصوں کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کر لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.