تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی کے زیر صدارت لوکل کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا

قلات 27اگست ۔ تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی کے زیر صدارت لوکل کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لوکل کمیٹی ممبران میر منیر شاہوانی موسی خان مینگل مبارک محمدحسنی ملک عصمت کھیازئی وڈیرہ رحیم مینگل حاجی غلام قادرعمرانی علی رودینی چوہدری مدن لال نے شرکت کی اجلاس میں لوکل سرٹیفکیٹ کے لیئے دوخواست گزار کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے کمیٹی ممبران نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کےبعد لوکل سرٹیفکیٹس دستخط کردیئے۔تحصیلدار حاجی عبدالغفار لہڑی نے تمام لوکل کمیٹی ممبران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ ہر بدھ کو لوکل کمیٹی کا اجلاس ہوگا کمیٹی میں شامل تمام ممبران اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول میں شہریوں کو سہولت میسر ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.