مختلف بینکوں میں 28 فروری جمعرات تک مجموعی طور پرحج درخواستوں کی تعداد 34 ہزار 732 تک پہنچ گئی،وزارت مذہبی امور

:وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ مختلف بینکوں میں 28 فروری جمعرات تک مجموعی طور پرحج درخواستوں کی تعداد 34 ہزار 732 تک پہنچ گئی۔جمعرات کوترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے،ملک کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ریگولر حج سکیم میں درخواستوں کی تعداد34ہزار381 تک اور سپانسر سکیم کی درخواستوں کی تعداد351تک پہنچ گئی ہیں ۔اسی طرح مجموعی طور پر مختلف بینکوں میں28 نومبر رات 8 بجےتک 34ہزار 732 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لئے 30نومبر اور یکم دسمبر کو نامزد بینک کھولے رہیں گے۔ترجمان کے مطابق حج اخراجات کی پہلی قسط دو لاکھ روپیہ درخواست کے ساتھ جمع ہو گا،قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہونگے۔ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔ترجمان کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.