شہری سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ ون ویلنگ اسلحہ کی نمائش سے اجتناب کریں: ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ

کوئٹہ : ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی نے کہا ہے کہ شہری سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ ، ہلڑ بازی ، اسلحہ کی نمائش سے اجتناب کریں یہ ایک غیر قانونی عمل ہے اس سے آپ کی اپنی اور دوسروں کی قیمتی جان کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اگر کوئی بھی شخص سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کا مرتکب ہوا اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ہمیں امید ہے کہ عوام مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے غیر قانونی اور غلط اقدامات سے گریز کریں گے۔ پولیس کے آفیسران اور جوان اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام اور عوام کی خدمت اور جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔ ہماری عوام سے یہی اپیل ہے کہ وہ اس موقع پر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اور اس موقع کو مہذب قوموں اور ذمہ دار شہریوں کی طرح اس کو منائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.