ینگ ڈاکٹرز کا تمام سروسز سے بائیکاٹ جاری رہے گا بلوچستان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ: بلوچستان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروںنے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا تمام سروسز سے بائیکاٹ جاری رہے گا،مذاکرات کے بعد وزیر صحت نے خود اعتراف کیا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطا لبات بر حق ہیں مگر تین دن میںنو ٹیفیکیشن کے اجراء کی یقین دہا نی کرا نے والے وزیر صحت کو ہم با ر با ر کہتے رہے کہ نو ٹیفیکیشن جا ری کیا جا ئے مگر ایسا نہیں کیا گیا بلکہ مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر کی ایما ء پر بجلی بند کر کے ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا اور ریڈ زون سے گرفتار ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر میں دیگر کو بھی شامل کیا گیا چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن جا ری کر دئیے گئے ہیں ہم اندھے نہیں کہ جا ری کر دہ نو ٹیفکیشن دیکھ نہ سکے ۔ان خیالات کا اظہا رڈاکٹر بہار شاہ و دیگر نے کو ئٹہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہم عدالت سے ضمانت لے کر آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 9فروری کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں مذاکرات ہوئے تھے،جس کے بعد وزیر صحت نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات جائز ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ اسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی وائے ڈی اے کے مطالبات ہیں، موصوف نے 3 دن میںنوٹیفکیشن کے اجراء کی یقین دہا نی کرا ئی تھی مگر اس کے بعد ہم وزیر صحت کے پیچھے بھاگتے رہے اور کہتے رہے کہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمیں گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کرلیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی کے کہنے پر علاقے کی بجلی بند کر کے ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا،ڈی سی کا تعلق صوبے سے نہیں ،انہیں یہاں کی روایات نہیں معلوم ،اسی لئے ان کی سربراہی میں سول اسپتال میں احتجاجی کیمپ پر پولیس نے دھاوا بولا، اور لائبریری جاکر لیڈی ڈاکٹرز کے موبائل چھینے گئے، انہوں نے کہا کہ ایم ایس سول ہسپتال پر دبائو ڈالا گیا کہ ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے یہی نہیں ایم ایس کی اجازت کے بغیر پولیس سول اسپتال میں داخل ہوئی،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سول اسپتال کی تمام فوٹیج ڈیلیٹ کردی ہے، ریڈ زون سے گرفتار ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر میں دیگر کو بھی شامل کیا گیا، ہماری تحریک جاری ہے، چیف سیکرٹری کہتا ہے ہم نے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں، چیف سیکرٹری صاحب ہم اندھے نہیں ہیں، وزیر اعلی نے اسپتالوں کے لیے دستیاب مشینری کے لیے 7ارب روپے رکھے، انہوں نے کہا کہ ایم ایس سول ہسپتال کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی، سیکرٹری صحت اتنے قابل ہوتے تو ہمارے ہسپتال دیگر صوبوں کے مقابلے میں ہوتے، تمام سروسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا، بی ایم سی میں منصوبے کے تحت ینگ ڈاکٹرز کو مشتعل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.