کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا اہم اعلان
بی اے پی کے صدر نے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات اگلے ماہ کرانے کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اگلے ماہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات کرائیں گے۔
Inshallah next month we shall conduct Balochistan Awami Party Elections. It has been a privilege and honour for me as its president.
As a new party we faced many difficulties against all odds but Alhamdulillah BAP showed its performance to serve the people of Balochistan.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) September 29, 2021
انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی حیثیت سے ہم نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، تاہم بی اے پی نے عوام کی خدمت کے حوالے سے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات کرائیں گے، پارٹی کے صدر کی حیثیت سے یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔