اوستہ محمد :محکمہ زراعت کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں اور زمینداروں کو ملنے والی بیج اور کھاد بھی شفارش پر ملنے لگا جو غریب ہیں تو ان کے فرد بھی گم ہیں ففٹی ففٹی والے نمبر ون پر ہیں کاشتکاروں کی شکایت تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد حکومت بلوچستان کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں اور زمینداروں کو زرعی امداد دینے کا اعلان کیا اور محکمہ زراعت کے ذریعئے بیج اور کھا د دیا جائے گا بشرط کہ وہ زمین کا فرد لائیں ان لوگوں نے فرد بھی پیسوں پر لیے اور جمع کرویا تو اب وہ فرد بھی غائب ہیں اور ان کو کھاد ملتا ہے جو زراعت کے کارندوں سے ففٹی ففٹی کرتا ہے یا پھر وہی سیاسی چکر کسی خان یا منتخب نمئندوں کے بندوں سے فون کروائیں تب کسی کو ملتا ہے وہاں زمینداروں اور کاشتکاروں نے بھی میڈیا کو ایسی شکایت کی۔افسوس اس بات کی ہے کہ سن کو خوف خدا بھی نہیں ہے کہ وہ ان غریبوں کی۔مدد بغیر رشوت اور شفارش پر کریں