میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پاکستان کے خلاف غیرملکی سازش ہے، کن ممالک اور لوگوں نے دھمکی دی سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا ، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط میڈیا پر سامنے لانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پاکستان کے خلاف غیرملکی سازش ہے، کن ممالک اور لوگوں نے دھمکی دی سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا ، اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہا کہ ملک میں سیاسی بحران نئی چیز نہیں ہے، سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد ایک بھی جائز جمہوری اور آئینی طریقہ ہے، لیکن میرے خلاف عدم اعتماد کی یہ تحریک غیرملکی ہے اور باہر سے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرنے والوں نے سازش کی، یہ ان لوگوں کو برداشت نہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے مفاد کے لیے فیصلے کرنے والی قیادت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو نہیں بتا سکتے کہ کن ممالک نے دھمکی دی ہے، شک کیا جا رہا ہے کہ عمران خان حکومت بچانے کے لیے ایسا کر رہا ہے، مراسلہ پاکستان کے صحافیوں سے شیئر کروں گا، اپنی اتحادی پارٹی کو بتاؤں گا، جتنا میں کہہ رہا ہوں اس سے بڑی سازش ہے، مراسلے میں واضح ہے، جو فیصلہ کرنا ہیکر لیں لیکن کہیں آپ بہت بڑی بین الاقوامی سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے اپنے مفادات کو کسی دوسرے ملک کے لیے قربان کیا، باہر کے لوگوں کوعادت نہیں کہ ایسی قیادت ہو جو ملک کے مفاد کو آگے رکھے، لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہو رہا ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا، میں ڈاکومنٹس سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔انہوں نے بتایا کہ جنگ میں حصہ لے کر کیا فائدہ ہوا، صرف نقصان ہی نقصان ہوا، جنگ میں قبائلی علاقوں کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا، ڈرون حملے ہوئے اور 35 لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی، زکوتہ دینے والے زکوتہ لینے والے بن گئے۔