عالمی بینک نے افغانستان میں 4 منصوبوں پر کام روک دیا

اسلام آباد:افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے معاملے پر عالمی بینک نے افغانستان میں 600 ملین ڈالر مالیت کے 4 منصوبوں پر کام روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول جانے پر پابندی پر گہری تشویش ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کے جائزے کے بعد منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں روکے گئے 4 منصوبوں کی بحالی کب تک ہوسکے گی، فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.