۱ان کی پیشہ ورانہ مہارت نے دہشتگردوں کو ان کے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا،نواب ثنااللہ خان زہری

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان، نواب ثنااللہ خان زہری نے ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے نواب ثنااللہ خان زہری نے سیکورٹی فورسز کی بروقت اور مثر حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت نے دہشتگردوں کو ان کے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے فتنہ خوارج کے حملے کو پسپا کرنے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.