اجلاس میں صوبائی وزراءمیر ظہور احمد بلیدی،عبدالخالق ہزارہ،نورمحمد دمڑ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ کی شرکت ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی اجلاس کو رواں مالی سال میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر تفصیلات پر بریفنگ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری، اتھرائزیشن اور فنڈز کے اجرا ئ کا جائزہ لیاگیارواں مالی سال میں 2286نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ جاری ترقیاتی منصوبے 1525ہیں۔ اجلاس کو رواں مالی سال کی 184فلیگ شپ اسکیمات پر بھی رواں مالی سال کے نئے منصوبہ جات میں 155پی ڈی ڈبلیو پی جبکہ 2131ڈی ایس سی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں۔ اجلاس کو مختلف محکموں کے نئے ترقیاتی منصوبہ جات کی متعلقہ فورمز سے منظوری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے فورمز کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جائیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت وزیراعلی کی اس سال ستمبر کے اواخر تک نئے منصوبوں کی ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت تمام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔سرکاری عمارتوں کے ڈائزین پر خصوصی توجہ دی جائے۔ہر بوائز اور گرلز ڈگری کالج میں فٹسال گروانڈ کے منصوبے بنائے جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو بروقت اور ہر صورت معیاری بنایا جائے۔جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھا کر سماجی و معاشی ترقی کے اہداف حاصل کریں گے۔