عبدالقادر بلوچ کا مسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
عبدالقادر بلوچ کا مسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نےمسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی قیادت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ہیں جبکہ پارٹی قیادت سے تنازعہ سابق وزیر اعلی ثناءاللہ زہری کو پی ڈی ایم بلوچستان کے جلسے میں نہ بلانے پر ہوا،پی ڈی ایم سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے ثناءاللہ زہری کو جلسے میں مدعو کرنے سے انکار کردیا تھا۔
پارٹی قیادت نے موقف اپنایا تھا کہ نواب ثناءاللہ زہری اڑھائی سال سے ملک میں موجود نہیں رہے اور پی ڈی ایم کے جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے،نواب ثناء اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا،وزیراعظم نوازشریف کے منع کرنے کے باوجودنواب ثناء اللہ زہری نے وزارت اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نےمسلم لیگ ن بلوچستان کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ عبدالقادر بلوچ وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔