اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق گزشتہ روز کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ، الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔