پشتون بلوچ اقوام میں لیڈر کی جگہ مروثی و خاندانی سیاستدان لے رہے ہیں پنجاب پرست قوم پرستوں کی مفادپرستانہ فیصلوں کی وجہ سے آج ہر پشتون افغان کو ذلت کا سامنا ہے:سربراہ افغان قومی موومنٹ
کوئٹہ:افغان قومی مومنٹ کے سربراہ قاہد تحریک صدر احمدخان نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ اقوام میں نظریاتی سیاست کو موروثی شخصیت پرستی لے ڈھوبی۔پشتون بلوچ اقوام میں لیڈر کی جگہ مروثی و خاندانی سیاستدان لے رہے ہیں پنجاب پرست قوم پرستوں کی مفادپرستانہ فیصلوں کی وجہ سے آج ہر پشتون افغان کو ذلت کا سامنا ہے ۔ملک میں چند موروثی سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کو ایک ایسا ہتیار بنا دیا ہے جس کے ذریعے سیاستدان عوام کو گزشتہ 75برس سے بے وقوف بناکر خود اقتدار کے ایوانوں پر قبضہ جمانے کی کوشش کی سیاست ھو رہی ہے اس لئے پنجاب پرست قوم پرستی کی آڑ میں پشتون قوم کو غلام بنانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔سیاسی فیلئیر پر پردہ ڈالنے کیلئے مختلف حربے پشتون قوم کو اپنے ملک میں لاوارث بنا دیگا۔ جمہوریت کو لوٹ مار کرپشن اور دنیا کے ہر منافع بخش کاروبارسے زیادہ کمائی کا ذریعہ بناکر مستقل طور پر رہیس بن جاتے ہیں کیونکہ ملک میں پرفیکٹ لیڈرشپ کی فقدان کی وجہ سے ہر سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچ کر جمع پھونجی میں اضافہ کرنے کیلئے لگے رہتے ہیں تاکہ اگلے الیکشن میں اسی عوام کیلوٹے ھویپیسوں سے عوام کو زرخرید غلام کے طور پر استعمال کر کے اسکے احساسات سے کیھلا جاے۔انھوں نے کہا کہ جب تک ملک میں ہر منتخب نماہیندے کے ترقیاتی فنڈ کے عمل کو استعمال سے پہلے اور بعد میں نیب یا دیگر اکانٹ ایبل ادارے سے منظوری لیکر جانچا نہ جاے تب تک کرپشن کے عالمی لسٹ میں کرپٹ ترین مملکت میں ہمارا ملک شمار ھوتا رہے گا اور ملک کے ہر صوبے کے وزیر ۔ایم این اے۔ایم پی اے اور سیکرٹریز کے محلوں اور بنگلوں سے غریب عوام کے ٹیکسوں سے بنے ھوے خزانے برآمد ھوتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ دو فیصد خاندانی سیاسی جاگیردار22 کروڑ عوام کو سبز باغ دکھا کر ان پر75برس سے حکمرانی کر رہے ہیں جو عوام کی استحصال کا سبب بن رہے ہیں ۔