وزیراعظم آزاد کشمیر کی جی بی کو صوبہ بنانے کے اعلان کی بھرپور حمایت

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ سکیورٹی کا معاملہ ہے، اس لیے اگر ہم گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں دینے کیلئے متبادل آپشن بھی تو ہو۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنے اور ہم سے دور رکھنے میں ہماری قیادت بھی برابر کی مجرم ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام نے بے سرو سامانی کی عالم میں خود ہی لڑ کر ڈوگروں سے آزادی حاصل کی، آج گلگت بلتستان کے عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمراں خان نے آج گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے، اس اعلان سے صورتحال اب یکسر تبدیل ہوچکی ہے، صوبہ بننے کے بعد گلگت بلتستان والوں کے مزے ختم ہو جائیں گے، گلگت بلتستان کو گندم پر حاصل سبسڈی ختم ہوگی، اب ٹیکس دینا ہوگا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں، یہ حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ تمام اکائیاں مل کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔ ہم نے قربانیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے لیے دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.