اگر عبدالقادر بلوچ جمہوری اور آئینی بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر بیٹھیں : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اگر عبد القادر بلوچ جمہوری اور آئینی بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر بیٹھیں ،اس سے ان کی اپنی سیاست تباہ ہو گی ۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر دو ٹوک ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کو کئی سال سے جانتاہوں، کسی موقع پربھی عبدالقادر نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، ان کی اپنی مرضی ہے وہ جوکرنا چاہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ایسی بات تھی تو وہ مجھے بتاتے، مریم نواز سے بھی انہوں نے کوئی ذکر نہیں کیا، ہم سب ملک میں جمہوریت اورآئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، عبدالقادر بلوچ کا فیصلہ ان کو مبارک ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.