لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیلئے پیغام میں لکھا کہ کاش مجھے آپ کے بارے میں لکھنے کیلئے الفاظ ملیں، آپ میری جان، میری زندگی اور میری طاقت ہیں۔آج جو بھی ہوں آپ کیوجہ سے ہوں ، زندگی میں جو کچھ پایا وہ صرف آپ کی دعاؤں کیوجہ سے پایا ۔مایا علی نے شوٹنگ کے دوران کبھی فون نہ اٹھانے پر والدہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ معاف کردیں کہ اگر کبھی آپ کو وقت نہ دے پائی ہوں ۔