کراچی: نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے بے سہارا طالبہ انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
دائر درخواست میں ماہم رحمان نے موقف اختیار کیا کہ والدین دنیا میں نہیں، تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا اور میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بچی کا کوئی وارث نہیں، مختلف رشتہ داروں کے گھر میں رہتی ہے، 3 ماہ کی تھی تو والد اور 3 برس کی ہوئی تو والدہ کا انتقال ہوگیا۔