دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو بڑا دھچکا، بابراعظم ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

لاہور :  دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو بڑا دھچکا، مایہ ناز کھلاڑی بابراعظم دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کے سبب ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم نیٹ پریکٹس کر رہے تھے کہ ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند زور سے آ لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ بابراعظم کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا ہے اور وہ کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کر سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.