ویلنگٹن : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم 431 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، شاہین آفریدی 4، یاسرشاہ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ دوسرے روز کے کھیل میں کیویز نے 222 رنز اور 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا تسلسل جوڑا تو 209 رنز اضافے کے دوران باقی 7 بھی وکٹیں گنوا لیں۔ ولیمسن 129، بی جے والٹنگ 73، روز ٹیلر 70 اور ہینری نکلولز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی نے 109 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 113 رنز کے عوض 3 کیویز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ، محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔