اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز ہو گیا۔
تین روزہ فیسٹول میں اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولتیں میسر ہونگی۔ میلے کے آغاز پر وفاقی وزراء عمر ایوب، فہمیدہ مرزا ، غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔
شبلی فراز نے کہا کہ شہریوں کیلئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شاندار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، پیرا گلائیڈنگ ایونٹ میں شہری شرکت کریں، وزیر اعظم عمران خان سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، میلے میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین شریک ہیں، میلے کا اہتمام نجی شعبے نے کیا اور حکومت نے بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ تین روزہ میلے میں بچوں اور خواتین کی دلچسپی کیلئے بھی ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے، میلے میں پیراگلائیڈنگ ، پیراٹروپنگ ،بچوں کے کھیلوں کے اسٹالز ، کھانے پینے کی اشیاء بھی میسر ہونگی، گھڑ سواری، قدیم قیمتی گاڑیوں کی نمائش اور موٹر سائیکل شو بھی ہوگا