امریکی صدر نے یہ تقریر وائٹ ہاؤس کے اسی کمرے سے کی ہے جہاں سے 2001 میں افغانستان پر فضائی حملوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ جو بائیڈن اس جنگ کے جاری رہتے ہوئے منتخب ہونے والے چوتھے صدر ہیں۔ یہ بھی محض اتفاق ہی ہے کہ صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کی تاریخ 11 ستمبر رکھی ہے اور ٹھیک 20 سال پہلے اسی تاریخ کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کیا گیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق نیٹو افغان مشن کی 9 ہزار 600 افواج میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم از کم ڈھائی ہزار ہے، تاہم امریکی ذرایع ابلاغ اس تعداد کو 3500 کے قریب بتاتے ہیں