کوئٹہ چمن شاہراہ آج دوسرے روز بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے احتجاج کرنے والے مقامی قبائل اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندہ گان کا مطالبہ ہے کہ قلعہ عبداللہ کے ہیڈ کوارٹر کی غیر قانونی جنگل پیر علی ز ئی منتقلی کے نوٹیفیکیشن کی کینسلیشن تک احتجاج جاری رہے گی آج دوسرے روز ضلع قلعہ عبداللہ کے حکام ان احتجاج کرنے والے افراد سے مزاکرات کیلیے نہیں آئے ہیں اس وقت شاہراہ کی بندش کے باعث ہر قسم کی مسافر اور مال بردارگاڑیوں کی نقل وحمل معطل ہے ایک طرف سے چمن باڈر بند ہے اور دوسری جانب قلعہ عبداللہ کے مقام پر قومی شاہراہ بند ہے جس کے باعث چمن شہر اور نواحی علاقے معاصرے کی مانند ہے اور شہر میں اشیاءو خوردنوش کی قلت پید اہوگئی ہے سماجی حلقوں نے قومی شاہراہ فورا کھولنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔