ایپکا ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس میں احتجاجی مظاہرہ

ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں غیر قانونی تعینات اہلکار کی جانب سے غریب ملازم کو زدو کوب کرنے اور گالم گلوچ کیخلاف ڈپٹی کمشنر آفس میں ایپکا ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری کی صدارت میں 25یونٹوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے رحمت اللہ زہری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی انسکمب روڑ سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچی ایپکا کے ورکرز نے مذکورہ شخص اور واقعے کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری۔ایپکا ڈی سی آ فس کے صدر ارباب حیات کاسی اور عارف مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں غیرقانونی تعینات اہلکار کی جانب سے ایک ملازم پر تشدد اور گالم گلوچ آمرانہ سوچ کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے موجودہ حالات اور معاشرے میں کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے ذاتی غلام نہیں ملازمین کے عزت نفس کا تحفظ ہرصورت میں کرینگے انہوں نے کہا کہ ایپکا کے ممبران بے وارث نہیں ایپکا اپنے ممبران کا دفاع کرنا جانتا ہے رحمت اللہ زہری نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے پرزور مطالبہ کیا کہ مزکورہ اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو فوری طور پر انکے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجا جائے اور ایپکا کے ممبر کے ساتھ ہوئے ناجائز واقعہ کا ازالہ کیا جائے بصورتِ دیگر ایپکا ضلع کوئٹہ ڈی سی آفس کے ملازمین کے عزت نفس کی بحالی کے لیے کوئٹہ کے تمام محکموں میں بھر پور تحریک چلائی چائے گی جس کی تمام تر زمہ داری کمشنر کوئٹہ ور ڈپٹی کمشنرکوئٹہ پہ عائدہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.