وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حصول پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سالوں میں پہلی بار نومبر2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 729 ملین امریکی ڈالرز پر پہنچ جانا ملکی معیشت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی، مہنگائی اور افراط زر میں بتدریج کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں اضافہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ریکارڈ اضافے سے پاکستان کی عالمی معاشی مارکیٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے پاکستانی معیشت ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور حکومت کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.