کمپنی کے ورچوئل ایونٹ کے دوران سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فون کو پیش کیا گیا جس کے ساتھ ایس پین سپورٹ موجود ہے جبکہ یہ واٹر ریزیزٹنس فون ہے۔
گلیکسی زی فولڈ 3 کی اندرونی اسکرین 7.6 انچ ڈائنامک امولیڈ 2x ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔
اسی اسکرین میں سام سنگ نے کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب کیا ہے جو 4 میگا پکسل کا ہے مگر اس میں بڑے 2.0µm پکسلز دیئے گئے ہیں۔