کراچی:
سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔
کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈزکچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیوروین لے کرفرارہوگیا۔
وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔