وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے افغانستان سے آئے سیاسی وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں اور موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔